دہلی (جیوڈیسک) دہلی میں عام آدمی پارٹی کے وزیر قانون جتندر سنگھ تومر کو جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جتندر سنگھ نے انتخابات کے دوران قانون کی جعلی ڈگری جمع کرائی جس پر ایف آئی آر درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
دہلی کے وزیر قانون کو حوض خان پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے ،عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ٹویٹر پر جتندر سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے کسی بھی نوٹس کے بغیر انہیں عام مجرم کی طرح گرفتار کر لیا۔