ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹرز کی شدید کمی سپیشل رومز کے ایئر کنڈیشنر غائب

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹرز کی شدید کمی سپیشل رومز کے ایئر کنڈیشنر غائب تفصیلات کیمطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گرچہ ایک سو بستروں پر مشتمل ہے مگر ڈاکٹروں کی شدید کمی اور سہولیات کے فقدان نے اسکی اہمیت کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے نہ تو کوئی ماہر امراض قلب موجود ہے اور نہ ہی کوئی سرجن ،آنکھوں کا ڈاکٹرو تو کجا اس ہسپتال میں ای سی جی ٹیکنیشن تک موجود نہیں۔

ہسپتال میں موجود دس عدد سپیشل روم جن کے ہر ہر روم میں ایک ایک ایئر کنڈیشنر لگا یا گیا تھا مگر آج تمام دس سپیشل رومز کے ایئر کنڈیشنر غائب ہیں آئی سی یو کو میڈیکل سٹور میں تبدیل کیا جاچکا ہے پیتھالوجسٹ موجود تو ہے مگر اسے سرکاری ڈیوٹی سے زیادہ اپنے پرائیویٹ کلینک سے دلچسپی ہے ڈاکٹروں کی شدید کمی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو اپنے بہتر علاج کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

علاوہ ازیں نرسنگ سکول جسمیں خاتون پرنسپل تعینات ہونی چاہیے مگر ان دنوں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس سیٹ پر تعینات ہیں عوامی سماجی حلقوں کا محکمہ صحت کے حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سہولیات کی کمی فوری دور کیجائے نیز نرسنگ سکول میں فیمیل پرنسپل تعینات کیجائے۔