گجرات (جی پی آئی) سرائے عالمگیر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کینال ویو پارک کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے ،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر احمد کے ہمراہ پارک کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ ، بیوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئر مین راجہ محمد انور، ممبران سید توصیف حیدر، چوہدری گلزار حسین ،ٹی ایم او عمر شجاع،مسلم لیگ ن کے راہنما ذکا ڈار، صدر مرکزی انجمن تاجراں ملک جمشید اقبال اعوان ڈی ایس پی ارشد اعوان اور ڈی ایس پی موٹروے ارشد الغنی و دیگر بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے مہمانان خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر اپر جہلم کے ساتھ واقع یہ پارک 2006میں ٹی ایم اے سرائے عالمگیر نے بنایا تھاجس کی لمبائی ایک ہزار فٹ جبکہ چوڑائی 40فٹ سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ شہریوں کو تفریح کی سہولت فراہم کرنے کے قابل نہیں تھا تاہم بعد ازاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسکی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے اس مقصد کے لئے فنڈز صاحب ثروت حضرات نے فراہم کئے ہیں جنہیں بیوٹیفکیشن کمیٹی نے اپنی نگرانی میں خرچ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارک کے ساتھ پل کے ساتھ بھی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے جس سے پارک کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے بتایا کہ اسی نوعیت کے پارک رکھ پبی اور ہیڈ جگو پر بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوام کو تفریح کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر اے سی سرائے عالمگیر ، بیوٹیفکیشن کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک کمیونٹی اس مقصد کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھتی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے شہریوں میں اپنے علاقہ کی ترقی کا بھرپور جذبہ موجود ہے جس کا واضع ثبوت کینال ویو پارک سرائے عالمگیر ہے اس کے علاقہ جی ٹی روڈ گجرات کی بیوٹیفیکشن، رحمان شہید روڈ کی بیوٹیفکیشن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن یونٹ کی تعمیر اور دیگر پراجیکٹس میں کمیونٹی کے افراد بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں شاہین چوک فلائی اوور، شہباز شریف پارک، شہباز پور پل، جلالپور جٹاں اور دیگر علاقوںمیں گرائونڈز سمیت دیگر اہم میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جنکی تکمیل سے ضلع دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے ہمہ پلہ ہو جائے گا۔ ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر شعبہ زندگی کے لئے جہاں بھر پور وسائل فراہم کررہی ہے وہیں پبلک کو بھی اپنے علاقوں کی بہتری کے کاموںمیں حصہ لینے کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کینال ویو پارک کی تزئین و آرائس نہ صرف سرائے عالمگیر بلکہ ضلع گجرات کی خوبصورتی میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر اور وفاق المدارس العربیہ ضلع گجرات منڈی بہائوالدین کے مسئول مولانا الیاس احمد نے کہا ہے کہ غلبہ دین کی محنت فرض ہے حالات اور تقاضوںکے مطابق اس کی نوعیت بدل جاتی ہے 1857ء کے بعد ہمارے اسلاف نے مدارس اور مساجد کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی آج بھی اس جذبہ کی ضرورت ہے ایک سازش کے تحت عوام کے ذہنوں میں بٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دین اور سیاست الگ چیز ہے یہ سوچ اور نظریہ مغرب سے آیا ہے تاج برطانیہ کو چرچ سے آزاد کرانے کیلئے سوچ دی گئی یہ فکر عوام سے اب علماء میں بھی آتی جا رہی ہے دین اسلام حکومت اور اقتدار کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا جو کام حضرت محمد رسول اللہ ۖ اور خلفاء الراشدین نے کیا وہ دین ہے انفرادی معاملے کیلئے ایک عالم یا مفتی کی رائے کا فیصلہ ہو سکتا ہے مگر اجتماعی فیصلے کیلئے علماء اور مفتیان کرام کی ایک جماعت کی ضرورت ہے ایمانی طاقت کے بعد سیاسی قوت آج کا دور کا بہترین اسلحہ ہے ہمیں انسانی مسائل حل اور غلبہ اسلام کیلئے منظم اور مسلسل محنت کی ضرورت ہے جمعیة علماء اسلام کے ہاتھ مضبوط کر کے ان خوابوں کو تعبیر دی جا سکتی ہے۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے راہنما چودھری رضا علی وڑائچ نے کہا ہے کہ منڈی بہائوالدین کے ضمنی اور گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن کی کامیابی اس کا بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ کی پالیسیوں اور کار کرگی سے مطمئن ہیں آزاد الیکشن اور آزاد عدلیہ کی موجودگی میں پر امن الیکشن کا انعقاد حکومت کی انتظامی صلاحیتوں کا اعترا ف ہے چودھری رضا علی وڑائچ نے کہا مسلم لیگ ن عوام ملک اور نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے جس کی پالیسیاں عوام سے عوام کے لئے ہوتی ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی متحرک اور مخلص قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور پارٹی عوام مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے مسلم لیگ ن نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں عوام کی طرف سے پذیرائی نے ہمارے حوصلے بلند کر دئیے ہیں چودھری رضا علی وڑائچ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے منڈی بہائوالدین این اے 108 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جو ذمہ داریاں سونپی تھیں اللہ کی توفیق اور کارکنان کے اعتماد کی بدولت اس سے سر خرو ہو کر نکلا ہوں میں نے یہ ذمہ داری ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی آج با عزت اور با وقار طور پر قیادت اور عوام کے سامنے مطمئن ہیں
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کرپشن کے الزام میں موہلہ سرکل کے پٹواری محمد رفیق کو معطل کردیا ہے ۔ مذکورہ اہلکار پر ایک شہری امجد نصیر سے پچاس ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر جی جی ٹی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے اور تین ملازمین کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کر ادیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی روڈ پر واقع مذکورہ سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کی خطرناک طریقے سے ری فلنگ کی جارہی ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی گجرات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ری فلنگ کرتے ہوئے عمران ، گلزار وغیرہ کو پکڑ لیا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
گجرات (جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چوہان نے نارووال سرکل کی انسپیکشن کے دوران ناقص کارکردگی، کم ریکوری اور لاسز پر قابو پانے میں ناکامی پر 3ایس ڈی اوزمعطل کر کے انہیں شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ سرکل کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اب وقت آ گیا ہے کہ محکمہ میں صرف وہی رہے گا جو محنت اور ایمانداری سے کام کرے گا اور محکمہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا ورنہ نالائق اور کام چور اہلکاروں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چوہان نے نارووال سرکل کیلئے قائم کر دہ کمپیوٹر سنٹر کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال میں سرکل قائم کے بعد کمپیوٹر سنٹر کے قیام سے بلنگ کا عمل تیز ہو گا اور بلوں کی مقامی سطح پر چھپوائی کے بعد صارفین کو بجلی بلوں کی فوری ترسیل ممکن ہو گی جس سے ریکوری میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور سرکل کا بلنگ سسٹم اور ریونیو دفاتر کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کسٹمر سروسز چودھری منظور حسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس) ندیم احمد،ایس ای نارووال محمد خلیل سمیت دیگر مقامی افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ناقص کاکردگی پر معطل ہونے والے ایس ڈی اوز میں ایس ڈی او نمبر 1شکر گڑھ رانا زاہد،ایس ڈی او شکر گڑھ نمبر 3عبدالغفار کولاچی اور ایس ڈی او ظفر وال نمبر 2محمد اسلام شامل ہیں۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان کی تعلیمی ترقی کے لیے میڈیا کا کردار بے پایاں اہمیت کا حامل ہے۔ کسی بھی ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کا انحصار اس بات پر ہے کہ اس ملک کے بجٹ کا کتنا حصہ تعلیمی شعبہ پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ اکیسویں صدی میڈیا کی صدی ہے۔ ذرائع اطلاعات و نشریات برق رفتار بن چکے ہیں۔ میڈیا کی بنیادی ذمہ داری پاکستان کی تاریخ و مسائل کا صحیح ادراک کرنا اور اطلاعات کو عوام تک دیانتداری سے پہنچانا ہے۔ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے مگر حکومتی ناکامیاں ہمارے وسائل کو تباہ کر رہی ہیں۔ پاکستانی بجٹ میں تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لیے ہر سال کم حصہ مختص کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ممتاز اخبار نویس اور دانشور کالم نگار مجیب الرحمن شامی نے جامعہ گجرات کے مرکز ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ”تعلیم ، بجٹ اور میڈیا”کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سر انجام دیا جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر جنرل DGPRڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر اور اینکر پرسن دنیا ٹی وی محمد اجمل جامی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر میڈیاUOGشیخ عبدالرشید نے سرانجام دئیے۔ مجیب الرحمن شامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دستور کی حکمرانی ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔ جامعات کو اپنے وسائل بڑھانے کے لیے صنعتوں کے ساتھ جڑ نے کی ضرورت ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں ضابطہ ٔ اخلاق کا شدت سے نفاذ کرکے ہی مملکت آزادی ِاظہاراور آزادیِ رائے کی حدود کا صحیح تعین کرتے ہوئے ذمہ دار بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ تعلیمی ترقی کا حصول معاشرہ کی انقلابی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے۔ تمام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کا انحصار علم و تعلیم کی ترقی کے ساتھ وابستہ ہے۔ پاکستان کا مستقبل بھی تعلیم اور صرف تعلیم پر منحصر ہے۔ تعلیم حاصل کرنا مملکت پاکستان کے ہر فرد کا بنیادی و آئینی فریضہ ہے۔ شومئی قسمت سے پاکستان میں مجموعی پیداوار کا بہت کم حصہ تعلیمی ترقی پر خرچ کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں تعلیم پر اخراجات کو خرچ نہیں بلکہ سرمایہ کاری تصور کیا جانا چاہیے۔ تعلیمی نظام کو مربوط و مضبوط اور توانا بنانے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ میڈیا کا فرض ہے کہ پاکستان میں علمی ترویج کے اداروں کے لیے رائے عامہ اور اربابِ اختیار کی رائے کو ہموار بنانے کے لیے و ہ اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے جامعہ گجرات کے انڈومنٹ فنڈ کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک حقیقی ترقی کا دعویٰ نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ علمی ترقی کے اعلیٰ مدارج کو نہ چھولے۔ آزادیٔ اظہار ترقی یافتہ قوموں کا شیوہ ہے اور فرد کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم سماجی ترقی و تبدیلی کا اہم ذریعہ ہے۔ دورِ حاضر میں میڈیا ہماری سوسائٹی کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ تعلیم سماجی شعور کا نام ہے۔ پاکستان میں تعلیم و صحت کے لیے بجٹ کو خاطر خواہ طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ محمد اجمل جامی نے کہا کہ اکیسویں صدی میں تعلیمی شعور بڑی اہمیت کے ساتھ اُجاگر ہوا ہے۔ پاکستان میں تعلیم کبھی بھی ہماری حکومتوں کی ترجیحات میں شامل نہیں رہی۔ پاکستان میں ابھی تک تعلیمی بجٹ صرف دو فیصد ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوامی شعور کو اُجاگر کرتے ہوئے تعلیم کو مربوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے آگاہی پیدا کی جائے۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہ ترقی کا شعور فکر ی تبدیلیوں کے ساتھ مشروط ہے۔ قومی تعمیر نو میں جامعات اہم وسیلہ کا کردار اداکرتی ہیں۔ جامعات مباحثہ و مکالمہ کوفروغ دے کر علوم و فنون کی ترقی میں حصہ لیتی ہیں۔ آج کے سیمینار کا مقصد ایک اہم عصری مسئلہ پر نتیجہ خیز مکالمہ کے ذریعے اس کا حل دریافت کرنا ہے۔ صدر ِ مرکز ابلاغ عامہ ڈاکٹر زاہد یوسف نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم و تربیت کے ادارے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جامعات معاشرہ میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ اس سیمینار کا مقصد پاکستان میں تعلیمی بجٹ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کا اس ضمن میں جائزہ پیش کرنا ہے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔ سیمینا ر کے اختتام پر معزز مہمانوں کو جامعہ گجرات کی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
گجرات (جی پی آئی) مورا سکالر شپ سکیم کے تحت گورنمنٹ نواب ممتاز ڈگری کالج دولت نگر میں چار لاکھ 36 ہزار پانچ سو روپے کے چیک طالبات میں تقسیم کئے گئے ۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل خالدہ اشرف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل تھے۔ اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں چوہدری محمد زمان ڈوگہ ‘ چوہدری محمد سلیم ٹھاکر’ قاری محمد شفیع نوشاہی’ ڈاکٹر انصر ملک’ چوہدری بدر’ چوہدری محمد آصف’ چوہدری زوار علی’ چوہدری محمد اعظم’ چوہدری زاہد حسین زرگر’ ملک احسان سبحانی’ چوہدری امجد’ ڈاکٹر امجد چوہدری’ ڈاکٹر قیصر’ ڈاکٹر عبدالرزاق مہر’ چوہدری عبدالمالک’ چوہدری نذیر احمد’ چوہدری محمد اصغر’ چوہدری جاوید سلطان’ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے۔
گجرات (جی پی آئی) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں۔ گجرات میں ضلعی زکوٰة کمیٹی نے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے گورنمنٹ نواب ممتاز ڈگری کالج برائے خواتین دولت نگر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے خاندان نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ 14 ایف آئی آر کا سامنا کیا اور میرے چھوٹے چھوٹے بھتیجے بھی جیلوں میں رہے۔ میرے زہن میں صرف غریب عوام کی خدمت تھی اور میں نے ہر طرح سے کوشش کی کہ غریب عوام کے مسائل حل ہوں۔ میں علاقہ کے MPA ‘ MNA ایز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جاتا اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ NA 104 کے تمام تعلیمی اداروں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں اور اس ادارے کے مسائل کو بھی حل کیا جائیگا۔ پرنسپل خالدہ اشرف نے کہا کہ چیئرمین چوہدری تنویر گوندل کی کاوشوں سے طالبات کو ان کا حق مل رہا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے تحت ہمارے ادارے میں چار دیواری اونچا کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ کالج میں کمپیوٹر لیب کی بھی ضرورت ہے۔ مخیر حضرات تعاون کریں۔ اس موقع پر والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
گجرات (جی پی آئی)ورلڈپنجابی فورم،روزن ادبی فورم اورپریس کلب گجرات کے باہمی اشتراک سے ”میاں محمدبخش کانفرنس”11جون بروز جمعرات3:00بجے بعدازدوپہرپریس کلب گجرات میں ہوگی ،صدارت ملک کے معروف دانشور،چیئرمین ورلڈپنجابی کانگریس،سابق چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ،فخرزمان کرینگے جبکہ مہمانانِ خصوصی پروفیسرخالد ہمایوں اورڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹربابرجاویدڈارہونگے،نظامت کے فرائض افضل راز(میزبان کانفرنس)سرانجام دینگے ،اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹرانکل سام،رانا منصورامین،چوہدری اسماعیل چیچی،اشفاق ایاز،احسان چھینہ جبکہ منظوم خراجِ عقیدت اقبال بالم،استادخموش قالندری،استادشریف فیاض چشتی پیش کرینگے اورچوہدری شیردل ترنم سے سیف الملوک بھی پیش کرینگے ،احباب خبرکو ہی دعوت نامہ سمجھ کر تشریف لائیں اورمحفل کی رونق کو دوبالا کریں
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںافشاںرباب نے صفائی کے ناقص انتظامات پر شنواری ہوٹل اور چمن آئس کریم کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنیوالے مراکز کی چیکنگ کے دوران میڈم افشاں رباب اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے تھپلہ میں شنواری ہوٹل چیک کیا تو اس ہوٹل کی آئس کریم میں سے مکھیاں پڑی ہوئی تھیں اور صفائی کا ناقص انتظام تھا ۔اسی طرح چمن آئس کریم پوائنٹ کو چیک کیا گیا جہاںصفائی کی صورتحال نہایت ناقص تھی اسسٹنٹ کمشنر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو موقع پر سیل کردیا ۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات سٹی صدر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قبضہ مافیہا کے خلاف چوہدری شفاعت حسین کا بیان قابل تحسین ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔ق لیگ کے دور پر تنقید کرنے والے ا گر اپنے گریبان میں جھانکیں، تو انکو احساس ہوگا کہ کسی پر تنقید کرنا بڑی آسان بات ہے،کیا اربابِ اقتدار اور ان کے حواری بتائیں کہ دن دھاڑے لوٹ مار ، کرپشن ، قبضہ مافیہا اور کلاشن کوف بردار ان کو نظر آرہے ہیں ؟ یا پھر آنکھوں کی بینائی میں کوئی فرق آ گیا ہے؟یا پھر یوں لگ رہا ہے کہ میٹھا میٹھا کھائے جاؤ اور کڑوا کڑوا تھوکے جاؤ۔کیا برسراقتدار گروپ اور ان کے حواریوں نے ہونے والے کروڑوں روپے کے ٹھیکے فروخت نہیں کیے؟کیا 18سے20 فیصد کمیشن کے نام پر سرکاری گروپ کمیشنیں نہیں کھارہا؟کیا ہونے والی صنعتی نمائش میں لوٹ مار نہیں کی گئی؟عوام تو پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،گیس کی نایابی ،انڈسٹریوں کی