امرتسر (جیوڈیسک) پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے مفلوک الحال بھارت میں قرضوں کے بوجھ تلے دبے کسانوں کی خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے شہر سرہند کے گائوں دادو مارجہ میں بزرگ کسان نے زہر کھاکر خودکشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ سرجیت سنگھ انڈین نیشنل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی حالیہ پنجاب یاترا کے دوران سرہند فروٹ مارکیٹ کے دورے میں ان سے ملا تھا اور کسانوں کو درپیش مسائل راہول کو بتائے تھے۔
سرجیت سنگھ کی فیملی کے مطابق معمر کسان نے بنک اور دیگر ذرائع سے 10 لاکھ روپے قرضہ لے رکھا تھا جسے وہ بروقت واپس نہ کرسکا جبکہ سود بڑھتا چلا گیا۔
اس دوران مارچ اور اپریل میں بے موسمی بارشوں سے اس کی فصل کوبھی شدید نقصان پہنچا جس سے وہ بے حد ذہنی تنائو کا شکار تھا۔ فتح گڑھ صاحب پولیس نے سرجیت کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔