کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاون تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کر کے کیبل آپریٹر سہیل کو قتل کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز نے سہیل نامی شخص کو ذاتی تنازع پر قتل کیا تھا۔
گلشن اقبال تیرا ڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ سائٹ ایریا میں بھی ایک اسٹریٹ کریمینل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔