لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کا نوجوان ذوالفقار اپنے علاقے کی سونیا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
ملزم کے اصرار پر سونیا نے صاف انکار کر دیا تھا۔اس پر ملزم اشتعال میں آ گیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ لڑکی کے دم توڑنے پر ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں۔