لاہور (پریس ریلیز) جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہابرما میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،مگر کوئی روکنے والا نہیں۔
اقوام متحدہ اور او آئی سی مظالم کی روک تھام کے لیے کردار واضح کرے۔او آئی سی جو مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تھی۔مگر آج تک دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں پر چپ رہی۔
او آئی سی کی یہ مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہا پاکستان کے حکمرانوں کو اس معاملے پر موثر کردار کرنا چاہیے۔
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کے قوانین کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔او آئی سی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور او آئی سی کو آگے بڑھ کر یہ مسئلہ حل کروانا ہو گا۔