سین تیاگو (جیوڈیسک) چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم ہو گیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چلی کی صدر کی جانب سے نظام تعلیم میں کی گئی اصلاحات پر طلبا سے مشاورت نہیں کی گئی، صدرکی جانب سے کی گئی اصلاحات ناکافی ہیں۔
مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے پانی کی توپ کا استعمال کیا گیا، احتجاج میں اساتذہ نے بھی شرکت کی۔