بھارت نے کارروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی، میانمار

Myanmar Denial

Myanmar Denial

ینگون (جیوڈیسک) میانمار حکام نے بھارتی جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک پر حملے کے لیے برداشت نہیں کریں گے

میانمار حکام نے کہا کہ ہم کسی باغی گروپ کواپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، بھارت نے کارروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی

بھارتی دعوی کو مسترد کرتے ہوئے برما کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ واضح رہےاس سے قبل بھارت آج صبح سویرے سے یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اسکی فوج نے میانمار میں گھس کر علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔