ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم کی مظلوم عوام کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ٹنڈوآدم میں نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کا شاندار افتتاح مہمان خصوصی ملک امام الدین شوقین ،سماجی،سیاسی،مذہبی شخصیات سمیت صحافی ،تاجر اور وکلاء برادری کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق صحافت کی سچی آواز ،اور مظلومیت کی حقیقی تر جمانی کرنے کے لیے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی شاندار افتتاحی اورپرجوش تقریب کالی روڈ نزد جوہرآباد ریلوے پھاٹک منعقد ہوئی جسمیں مہمان خصوصی سابق صوبائی مشیر ،رکن صوبائی اسمبلی سندھ ،رہنما مسلم لیگ فنگشنل ملک امام الدین شوقین نے حسب روایت ربن کاٹ کر نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے آفس کا افتتاح کیا، نیشنل پریس کلب کے صدر راشد چوہان ،سینئر نائب صدر رانا محمد سلیمان ،نائب صدر احسان غوری ،جنرل سیکریٹری عمران قائمخانی ،جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری ،اطلاعات سیکریٹری سرفراز انصاری ،سیکریٹری فنانس یعقوب مجاہد،آفس سیکریٹری فرحان انصاری اور چیئر مین ورکنگ کمیٹی محمد سلمان شیخ نے آنے والے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان کا استقبال کیا۔
پھولوں کے ہار پہنائے جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے رہنما مشتاق عادل نے پریس کلب کی سلامتی او ر صحافت سے وابستہ افراد کے حق میںدعا کی بعد ازاں صدر نیشنل پریس کلب راشد چوہان نے مہمان خصوصی امام لدین شوقین اور مہمان خاص چیف میونسپل آفیسر محمد ابراہیم عمرانی کو سندھ کی سقافتی نشانی اجرک پیش کی جبکہ نیشنل پریس کلب کے دیگر عہدیداران نے بھی مہمانوں کو اجرک پہنائی ،اس موقع پر مہمان خصوصی نے صحافی براردی اور آنے والے معززمہمانو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحا فت کسی بھی ریاست کا چوتھا اور اہم ترین ستون ہے اور نیشنل کا قیام ایسے وقت میں ہوا جب ہر طرف جرائم لوٹ مار کرپشن اور معاشرتی برائیوںکے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور سچ لکھنا اور بولنا بھی ایک جرأت مندانہ اقدام ہے۔
چونکہ سچائی پر مبنی صحافت کا راستہ ایک ذمہ داری کا راستہ ہے لہٰذا اس اہم ترین راستے کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے آخر میں انھوں نے تمام صحافیوں کو سچ لکھنے اور بولنے کی بھی نصیحت کی اور کہا نیشنل پریس کلب کے لیے مجھ سے جو کچھ ہوا میں کروں پروگرام میں شریک چیف میونسپل آفیسر محمد ابراہیم عمرانی، جمیعت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عیسیٰ سموں،جماعت اسلامی کے رہنماء مشتاق عادل،اور مسلم لیگ فنلشنل کے اقبال بھٹی ،ڈاکٹر مقبول نے بھی حاظرین سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس کے علاو ہ مسلم لیگ فنلشنل یوتھ ونگ کے شاہد عباسی، جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر خان محمد نورانی ،سائیکل اسوسی ایشن کے صدر عبدالقدیر مغل ، معروف تاجر محمد حسین انصاری، محمد رمضان قائمخانی، سماجی شخصیات میں الفلاح ویلفئیر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم قریشی،فیضی ویلفئیر کے صدر ماسٹر محمد حنیف ،روشن پاکستان ویلفئیرکے محمد افضل اور رانا لقمان، ٹنڈوآدم بار کے ممبر ایڈوکیٹ عمران بشیر آرائیں،ایڈوکیٹ محمد فیضان شیخ، پ۔ٹ الف کے نا ئب صدر رانا محبوب ،امور مذہبہ کمیٹی مرکزی جا مع مسجد ٹنڈوآدم کے چیئرمین حکیم حفظ الرحمان ، اور ماسٹر سلیم مدنی ڈاکٹر ضیاء الدین اسکول کے استاد ماسٹر غلام مصطفی، مولانا محمد علی اسکول کے سینئر استاد ماسٹر امحمد حنیف ، صحافی برادری سے سید امجد علی شاہ، ستار ساند، خالدخاصخیلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کو بہتر ین انداز میں بنانے پر منجمینٹ کی تعریف کی تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کے لیے ریفرشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔