لاہور (امتیازعلی شاکرسے) بارانیڈ بنچ کے فاصلے کوکم کرنے سے عوام الناس کو انصاف کی برقت فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُمیدوار برائے سیکرٹری لاہوربارایسوسی ایٹس ‘مرید علی بھٹہ ایڈووکیٹ نے کالم نگار و صحافی امتیاز علی شاکرسے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے آئین اورقانون کی حدودمیں رہتے ہوئے کام کریں اور کسی بھی صورت میں آئین سے تصادم کرنے سے گریزاں رہیںتاکہ بگاڑ پیدا نہ ہوسکے تاکہ پُر امن شہری معاشرے میں اپنی مذہبی ،ثقافتی،سیاسی اور سماجی زندگی باآسانی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ بطور سیکرٹری لاہور بار منتخب ہوکرمیری اولین ترجیحات میںاپنے وکلاء بھائیوں کیلئے رہائشی کالونی،علاج معالجہ کیلئے ہسپتال اور وکلاء کے بچوں کیلئے اعلیٰ دور جدید تقاضوں کے عین اصولوں کے مطابق سکول کاقیام۔
ینگ وکلاء کیلئے سپورٹس کلب اور قانونی تربیتی پروگرامز خصوصاً معاشی استحکام کیلئے منصوبہ جات اورمعاشی استحکام یقینی بنانا شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری ہمیشہ اپنے ملک وقوم کے آڑے وقت میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری سمیت پاکستانی حکمرانوں سے اپیل کی کہ کم از کم انسانی حقوق و قوانین کی روشنی میں ظلم وبربریت بند کی جائے۔
کس قدر دکھ کی بات ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے برما کے مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں مسلمانوں پر مختلف الزامات عائد کرکے ان کا قتل عام کیا جارہا ہے ، ان کے مکانات، مساجد اور مدارس کو مسمار کردیا گیا ہے۔ بے گناہ عورتوں اور معصوم بچوں کو بے دردی سے ذبح کیا جارہا ہے، روہنگیا مسلمانوں پر ایک قیامت برپا ہے اور وہ بدھ دہشت گردوں کے آگے سسک سسک کر زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔