لاہور (جیوڈیسک) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہو گئی۔ آج عدالت میں پیش ہو کر ایک دوسرے کے خلاف دائر مقدمات واپس لیں گے۔
اس سے پہلے دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروانے کے علاوہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے لاہور پریس کلب میں دونوں میاں بیوی مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی صلح میں ایک میڈیا ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔