لاہور: ایوان عدل سے(امتیاز علی شاکر)مغربی انسانیت کی ٹھیکیدار اقوام متحدہ فوری طور پر برمی مسلمانوں کے قتل عام کوروکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ایسے بے کار تنظیم سے کیا حاصل جس کے سامنے انسان سرعام کٹ رہے ہیں اور اقوام متحدہ کچھ نہیں کر رہی۔
ان خیالات کااظہارماہر قانون ایس ایم ہمایوں عزیز ڈھلوں ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز امتیاز علی شاکر کے ساتھ گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں،جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہوتوساراجسم بے چین ہو جاتا ہے۔
نجانے کیوں ہم برما میں مسلمانوں پرظلم وستم کو خاموشی کے ساتھ دیکھ اور برداشت کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن شیطان کے چیلے مسلمانوں پر شروع دن سے ظلم کرتے آ رہے ہیں۔
مسلمان کا خون اتنا ارزاں ہو گیا ہے کہ انسانیت سسک رہی ہے۔دنیا جانتی ہے برما مسلمانوں کی پرانی قتل گاہ ہے۔برما میں مسلمانوں پر کیا گز رہی ہے وہ تو وہی بہتر طور جانتے ہیں۔ہمارے پاس تو میڈیا سے جو کچھ معلومات آئی ہیں اس کے مطابق بدھ مذہب کے لوگ انہیں کلہاڑیوں اور ہتوڑوں سے مار رہے ہیں۔
وہ اپنی جانیں بچانے کیلئے کھلے سمندر میں کشتیوں میں سوار ہو کر روہنگیا سے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھوکھے پیاسے کھلے سمندر میں تیر رہے ہیں ۔حیرانی اس بات پر نہیں کہ مسلمان خاموش تماشائی ہیں بلکہ پوری دنیا برمی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر آنکھ،کان ،زبان بند کئے مظلوموں کو انسان تک سمجھنے سے قاصر ہیں۔