تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ولاوہ میں ناقص میٹریل سے مرمت کی جانے والی سڑکوں کے خلاف خبر شائع ہوتے ہی ڈی سی او چکوال نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مرمت کی جانے والی روڈز پر چھاپوں کی ہدایت کر دی، اے سی تلہ گنگ نے بھرپور سے ڈھو ک جمال تک مرمت کی جانے والی روڈ زپر چھا پہ ماراتو ناقص استعما ل ہو نے والی تارکول پکڑ لی ،تارکول کے آ ٹھ ڈرم،ٹر یکٹر ٹرالی اور دو افراد کوموقع سے گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطا بق تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں مر مت کی جا نے والے روڈز پرنا قص میٹر یل استعما ل ہو نے پر ڈی سی اوچکوال تلہ گنگ پہنچ گئے اور انہوں نے اے سی تنو یر الر حمن کو ہد ایت کی کہ مر مت روڈز کی نگرانی کی جا ئے جس پر اے سی تلہ گنگ نے ریسکیو ون فا ئیو انچار ج ملک خر م شہزاد کے ہمراہ بھرپور سے ڈھو ک جمال روڈ پر چھا پہ مارا تو ناقص میٹر یل استعما ل ہو رہا تھا جس پر اے سی تلہ گنگ نے موقع سے آ ٹھ ڈرم ناقص تارکول،ٹریکٹر ٹرالی ، محمد نذیر اور اظہر حسین کو موقع سے گرفتار کر لیا اور تھا نہ صدر پو لیس نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کے استغا ثہ پر مقد مہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھو ہا محرم خا ن میں کم وولیٹج بجلی سے گھروں ،مسجدوں میں پا نی کی قلت ،پنکھے بند رات کو بچے ،بزرگ اور عورتیں جا گ کر گرازنے پر مجبور ،واپڈا حکا م ہمارے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلو ک بند کر یں اہل تھو ہا ،ہمیں قدم اٹھا نے پر مجبور نہ کیا جا ئے ملک سجاد تھو ہا ۔تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل تھو ہا محر م خا ن کی سیا سی شخصیت ملک سجاد نے بتا یا ہے کہ ایک ہفتے سے تھو ہا اور گردونواح آ بادی میں بجلی کی وولٹیج نہ ہو نے کے برابر ہے ،مو ٹر یں اور پنکھے چلنے بند ہو گئے ہیں ہما رے گھروں اور مساجد میں پا نی کی قلت پید ا ہو گئی جس کی وجہ سے نما زیوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ کئی بار واپڈا حکا م کو آ گاہ کیا ہے لیکن کو ئی عمل در آ مد نہیں ہوا ،کم ولٹیج کی وجہ سے مو ٹر یں سمیت دیگر بجلی پر چلنے والی شیا ء جل رہی ہے ۔رات کو پنکھے نہ چلنے سے ہما ری عورتیں ،بزرگ اور بچے جا گ کر گرازنے پر مجبور ہیں ۔ہمارا ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلو ک بند کیا جا ئے ورنہ ہم کو ئی قدم اٹھا نے پر مجبور ہو جا ئیں گے۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ صدر کی حدود میں ڈی ایس پی تلہ گنگ کی زیر نگر انی سر چ آ پر یشن درجنو ں گھروںکو چیک کر کے کلیر کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود کی زیر نگر انی ڈھوک مصطفی آ باد ،پیڑ ہ جا نگلہ وغیر ہ میں سر چ آ پر یشن کیا گیا جس میں پو لیس کی بھاری نفر ی نے حصہ لیا ۔ان علاقوں میں درجنو ں گھروں کو چیک کر کے علاقوں میں رہا ئش پذیر پٹھا نو ں کو کلیر کر دیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ٹی ایم اے میں ڈی سی او چکوال سے نمبردار ایسو سی ایشن کی میٹنگ ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن،ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی ،نمبردار ملک سعید ملکوال ،سنیئر صحا فی نوید دڑوٹ ،تجمل اعوان سمیت دیگر نمبر داران نے شرکت کی ،نمبردار ایسو سی ایشن کے وفد نے ڈی سی اوچکوال کے سامنے اپنے مطا لبا ت پیش کیے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ ٹی ایم اے میں ڈی سی او چکوال سے نمبر دار ایسو سی ایشن کے حا جی فضل حسین نے دو ٹو ک الفا ظ میں تحفظا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نمبرداروں کو سر کا ری سطح پر صحیح نما ئند گی نہیں دی جا رہی ہے اور ہمارا مطا لبہ ہے کہ ہمیں امن کمیٹی اور پرا ئس کنٹرول کمیٹی میں نما ئند گی دی جا ئے اور سرکا ری سطح پر ہمیں کا رڈزاور اسلحہ لا ئسنس دئیے جا ئے، جس پر ڈی سی او چکوال نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کو ہد ایت کی کہ نمبرداروں کے مطا لبا ت پر عمل در آ مد کیا جا ئے اور انکو نما ئند گی دی جا ئے ۔اسلحہ لا ئسنس پر پا بند ی ہے۔اسمو قع پر مزید انہو ں نے کہا کہ نمبر دارایسو سی ایشن کے ممبران معاشرہ میں امن کیلئے اپنا اہم رول ادا کر یں اور منشیا ت ہما ری نو جوان نسل کی تبا ہی کر رہی ہے اسکی روک تھا م کیلئے نشا ند ہی کر کے پو لیس کے ساتھ تعاون کر یں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع کو ٹسارنگ میں چودہ سالہ نو جوان کے ساتھ بد فعلی ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق پو لیس کو سا جد علو ی ساکن کو ٹسارنگ نے رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا کہ میر ے خا لہ زادبہن کے بیٹے پڑ ھنے کیلئے میر ے پاس آ تے ہیں اور محمد رفاقت جس کی عمر چودہ سال ہے وہ پڑ ھنے کیلئے آ یا اور وہ جب چھٹی کر کے واپس جا رہا تھا تو راستے پر عبد الحفیظ سا کن کو ٹسارنگ نے ورغلا کر لے گیا اور اسکو زیا دتی کا نشا ن بنا ڈالا ۔پو لیس نے مد عی کی درخواست پر نا مز د ملزم کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ کے تمام دینی حلقوں کی اپیل پر گزشتہ روزایک معاصر انگریزی اخبار میں قادیانیوں کی حمایت میں شائع ہونے والے مضمون بعنوان ”چکوال میں احمدیوں کی جان کوخطرہ”کے بے بنیادمندرجات کے خلاف یوم احتجاج منایاگیااورتلہ گنگ شہرسمیت تحصیل بھر کی مساجدمیں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں بھی منظورکی گئیں۔مسجد عائشہ صدیقہ کے خطیب مولاناقاری نورمحمد نے کہا کہ قادیانی آئین کی مسلسل خلاف ورزی کرکے علاقے کے پر امن ماحول کو بگاڑنے کے درپے ہیں۔انہیں قانون کے دائرے میں لایاجائے۔مولانا تنویر الحسن خطیب مسجدسیدنا ابوبکر صدیق نے مذکورہ مضمون کی اشاعت کو علاقے بھر میں کشیدگی پیداکرنے کی ایک گھناؤنی سازش قراردیا۔مولانا عبیدالرحمن انورامیرمجلس تحفظ ختم نبوت نے کہاکہ موضع پچنندمیں قادیانی ایک طویل مدت سے رہائش پذیرہیں،مگر آج تک کسی بھی قادیانی کو کسی مسلمان کے ہاتھوں سے کوئی جانی یامالی نقصان نہیں پہنچا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر کو اسلام ثابت کرنے کے لیے لادین لکھاریوں کا کندھا استعمال کررہے ہیں اورملکی دستورکی دھجیاں بکھیررہے ہیں۔جب تک قادیانی اپنی متعینہ آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے ۔وہ اپنے لیے مشکلات کے راستے پیداکرتے رہیں گے۔مولاناملک بازخان خطیب مسجدتریڑاں والی نے علاقہ میں امن وامان کے ماحول کو تباہ کرنے کی کوششوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو ایسے شرپسندعناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔تاکہ اشتعال انگیزی پیداکرنے کی سازش کا سدباب ہوسکے ۔تحصیل بھر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تمام مسالک کی مساجدکے خطباء نے قراردادوں کے ذریعے حکام سے مطالبہ کیاکہ قادیانیوں کو اسلامی شعائر کے استعمال سے روکا جائے اورقادیانیوں کو مظلوم ثابت کرنے،کشیدگی کو ہوادینے اورعلاقہ کے امن وامان کو داؤ پر لگانے والے عناصرکے خلاف 295 اے کے تحت مقدمہ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اورتحصیل تلہ گنگ میں امن وسکون کی فضاکو برقراررکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔