میلاد کمیٹی فقیران در مصطفی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد

Layyah

Layyah

لیہ: محلہ شیخانوالہ لیہ میں ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر میلاد کمیٹی فقیران در مصطفی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الطاف احمد خورشیدی نے کہا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت عین ایمان ہے۔

حب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیرکوئی عمل قبول نہیں۔ محفل میلاد مصطفی کی صدارت حافظ مبشر حسن نے کی۔قاری محمد اسماعیل نظامی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔

محمد سمیع اللہ قریشی، ارشاداحمدباروی، محمدصدیق پرہار، حافظ محمدربانی،محمدطارق عطاری، محمدصدیق چشتی،مبشرنظامی ، صادق سلیم مدنی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولاناالطاف احمدخورشیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ میلادکی محفل منعقدکی جاتی ہے وہاں اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔اعمال کادار ومدارنیت پر ہے۔

اس نیت میں حب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم شامل ہوجائے تواعمال قبولیت کادرجہ حاصل کرلیتے ہیں۔محفل میلادمصطفی میں ملک ظفراقبال، عبدالرشید، طاہراقبال، غلام مصطفی ملیحہ،محمدآفاق، شیخ محمدحسن حسنینی،محمداشرف سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔نقابت کے فرائض محمد عثمان غنی نے ادا کیے۔