لندن (جیوڈیسک) لندن میں جاری ہے مردوں کے ملبوسات کا فیشن شو، جہاں نوجوان ماڈلز نے موسم سرما اور گرما کے ملبوسات کی نمائش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔
کہیں اوور کوٹ تو کہیں جیکٹس سویٹرز بھی اور بنیان بھی ، ہر لباس کی نمائش ہوئی لندن فیشن شو، میل ماڈلز کی کیٹ واک پر سحر انگیز موسیقی نے محفل کو سحر انگیز بنائے رکھا۔
دیدہ زیب رنگوں اور دلکش ڈیزائنز سے سجے ملبوسات شائقین نے بے حد پسند کیے اور ماڈلز کو خوب داد دی۔ ڈیزا ئنررز کا کہنا تھا کہ یہ سارے ملبوسات جہاں فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں وہیں شائقین کی پسند کے مطابق ہیں۔