چمن (جیوڈیسک) پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے چمن میں پشین کے علاقے سرانان میں مصدقہ خفیہ اطلاع پرایک گھر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران گھر سے 3 ہزار کلو گرام افیون اور 2 سو کلو ہیروئن برآمد کرلی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
برآمد کی گئی افیون اور ہیروئن کی قیمت 50 ارب روپے ہے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات پڑوسی ملک سےلائی گئی تھی اور اسے مکران سے بیرون ملک اسمگل کیا جاتا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔