لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائےتجارت انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جارحانہ گفتگو کی جا رہی ہے، ایسے حالات میں تجارت نہیں ہوسکتی۔
لاہور میں کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات سفارتی تناؤکی وجہ سے بہتر نہیں، تاہم امید ہے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے تجارتی تعلقات وزیر اعظم کا ویژن ہے۔
خرم دستگیر نے لاہورمی آپٹما رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیںگے۔ تجارتی مسائل کے حل کیلئےآپٹماسمیت تمام متعلقہ اداروں سے ہرماہ میٹنگ کریںگے۔