لاہور (جیوڈیسک) فیصل آباد سنٹرل جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نبیل احمد نے 2000 میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا تھا، مجرم سلیم اور راشد نے 1998 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
مجرم فیاض نے 2003 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم قیصر نے 2004 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔
میانوالی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم محمد اسلم ولد مانی خان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم محمد اسلم نے رشتے کے تنازعے پر 1997 میں باپ بیٹے کو قتل کیا تھا۔ گجرات ڈسڑکٹ جیل میں مجرم اقبال کو پھانسی دے دی گئی مجرم اقبال نے 1998 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔