مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/06/2015

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پاک فوج اور رینجر کے خلاف بیان اور دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے اس صورتحال میں پاک فوج کے خلاف بیان شرم ناک ہے اور قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکی پر زرداری کے خلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ،،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ہر فرد اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے ، ملکی غدار بے نقاب ہو رہے ہیں بہت ساروں کو ملک میں امن پسند نہیں اس لئے چند ایک سیاسی مداریوں کو کراچی اپریشن ہضم نہیں ہو رہا ، کیونکہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر جلنے والے اپنے اداروں کو کمزور کر رہے ہیں،خاص کر پیپلز پارٹی ، ن لیک ، اے این پی اور ایم کیو ایم نے کسی نہ کسی بہانے پاک آرمی کے خلاف زہر اُگلا ہے، کرپٹ عناصر ہر ادارے میں موجود تھے اور ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں آپ اپنے دفاعی اداروں کو ہی کمزور کرنا شروع کردیں، سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ایسے لگتا ہے جیسے منظم طریقے سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شیخ محمد حسین کے بھائی شوکت علی، سعید احمد بھٹی کے بہنوائی حاجی ابراہیم، شفیق احمد سندھو کے والد حاجی لیاقت علی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںقصور کے سنیئر صحافی شیخ محمد حسین کے شوکت علی، پریس کلب مصطفی آباد کے سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی کے بہنوائی حاجی ابراہیم، مقامی صحافی شفیق الرحمن سندھو و پولیس ملازم عتیق الرحمان کے والد معروف سماجی شخصیت حاجی لیاقت علی کی وفات پر شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وڈانہ کیمیٹر ریڈر ریڈنگ کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر یونٹ ڈالنے لگے، اہلیان وڈانہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ میں میٹر ریڈر حضرات سے زائد یونٹ ڈالنا معمول بنا لیا، میٹر ریڈر اکثر ریڈنگ کرنے کی بجائے گھر بیٹھ کر اندازے سے ہی یونٹ ڈال دیتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہلیان وڈانہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)میرے پاس 300ممالک کے6500 کرنسی سکے جبکہ 240ممالک کے 1560نوٹ موجود ہیں، میں نے دو ہزار سال قدیم اور سولہویں، سترویں اور اٹھارویں صدی عیسوی کے نایاب سکے بھی جمع کر رکھے ہیں، قصور کے میوزیم میں بھی میری طرف سے ڈونیٹ کئے گئے سکے موجود ہیں، پاکستان میں پہلی بار بین الا قوامی سکے اور نوٹوں کی نمائش کروانے کا اعزاز بھی مجھے حاصل ہے ، ان خیالات کا اظہار مصطفی آباد للیانی کے رہائشی شکیل احمد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آٹھویں کلاس سے کولیکشن شروع کی ،مجھے پچپن سے ہی کوئی منفرد اور اچھوتا کام کرنے کا شوق تھا،میں نے جنون کی حد تک لگائو اور دلچسپی سے کولیکشن کی ، میرا خواب اور مقصد تھا کہ میں دنیا کے ہر ملک کا سکہ اور نوٹ جمع کروں، پاکستان میں میری کولیکشن بہترین تصور کی جاتی ہے، مجھے کولیکشن کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا، 300ممالک میں خود مختار، ڈیڈ ، متنازعہ ممالک اور جزائر شامل ہیں، کچھ سکے اور نوٹ حاصل کرنے کیلئے مجھے متعدد ممالک میں کولیکٹرز سے انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ کرنا پڑا،صرف چند ایسے جزائر باقی ہیں جن کے سکے اور نوٹ بہت ہی محدود تعداد میں جاری ہوتے ہیں اور ان تک رسائی مشکل ہے، میرے پاس پاکستان کی آزادی سے لیکر اب تک کے تمام یادگاری و پرانے نوٹ اور سکے موجود ہیںاسی طرح برطانیہ کے تاریخی سکے،ہاتھ کے بنے پرانے سکے، چاندی کے سکے اور مختلف دھاتوں کے بنے ہوئے سکوں سمیت مختلف ممالک کے پانچ سو یادگاری سکے موجود ہیںاور کرنسی نوٹوں میں سو سال سے زیادہ پرانے کاغذ کے نوٹ بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قصور کے واحد موزیم کو ایک بہترین اور نایاب کولیکشن جن میںتاریخی سکے، پاکستانی پرانے نوٹ اور میڈلز کی کولیکشن ڈونیٹ کی،اب تک چار یونیوسٹیوں میں نمائش کر وا کر مختلف شیلڈز اور سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں، رمضان کے بعد 10بڑی یونیورسٹیوں میں نمائش کروائی جائے گی،پاکستان میں سب سے بہترین مختلف ممالک کے سکے اور نوٹوں کی کولیکشن رکھنے کا اعزاز حاصل ہے، شکیل احمد نے مزید کہا کہ ہمیں صرف سکول اور کالج سطح پر مضمون میں” میرا پسندیدہ مشغلہ ”پڑھا دیا جاتا ہے لیکن کبھی اسے پریکٹیکلی نہ دکھایا جاتا ہے اور نہ ہی بتایا جاتا ہے،مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک اور معاشرے میں ہابی یعنی مشغلے کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے، کیونکہ ہماری نسل کو اس چیز کا شعور نہیں دیا جاتا اس لئے ہمارے معاشرے میں منفی اور فضول رجحان بڑی تیزی سے پروان چڑ ھ رہے ہیں، جبکہ یورپ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ہابی/کولیکشن کا تصور بہت واضح اور عام ہے، وہاں پر بچوں کو سکول اور کالج لیول پر باقاعدہ مضمون اور سلیبس کے طور پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے، اسی لئے وہاں پر ہر چوتھا شہری کسی نہ کسی درجے میں ہابی یا کولیکشن سے وابستہ ہے، ہماری حکومت کو چاہئے کہ وہ ہابی/ کولیکشن کو پروموٹ کرنے کے اقدامات کرے تاکہ ہمارے معاشرے میں مثبت چیزیں پروان چڑہیں اور منفی رجحان کا خاتمہ ہو،

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News