ملیر کے غریب ہاکروں کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے درد مندانہ اپیل

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کے عوام اور اسٹال ہولڈرز نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپیل کی ہے کہ ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں ہفتہ وار سستے بازاروں کی بندش کے خاتمے اور بازاروں کی بحالی میں ہماری مدد فرمائیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں سستے بازاروں کی بندش کی وجہ سے عوام گراں فروشی کا شکار اور مہنگے داموں روز مر ہ کی اشیاء خریدنے پر مجبور اور ہفتہ وار سستے بازار کے غریب اسٹال ہولڈرزبے روز گار اور ہماری فیملی فاقہ کشی کا شکار ہوکر رہ گئی ہے۔

اہلیان ملیر اور اسٹال ہولڈرز نے باراہ ارباب اختیار سے درخواست اور اپیل کی مگر اس پر کوئی داد پرسی نہیں سنی گئی لہذا ہماری مودبانہ درخواست ہے کہ عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں لوٹنے اور ہماری فیملی کو فاقہ کشی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے ملیر اور ملحقہ آبادیوںمیں سستے ہفتہ وار بازاروں کو بحال کرانے میں ہماری مدد فرمائیں۔