آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوج پر تنقید نامناسب ہے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج آپریشن ضرب عضب میں موثر کردار ادا کررہی ہیں، ایسے حالات میں فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نامناسب بات ہے، تنقید سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے و الوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، ایسے حالات میں اہم ادارے پر تنقید نا مناسب اقدام ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے نازک مرحلے پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے، سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے سے ہی ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔