کراچی: حق پرست قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز سے ماڈل کالونی کے علاقے بوستان رضا اور ملحقہ آبادیوںمیں سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا،حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شہر کراچی کی گلیوں اور محلوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے شہر کراچی کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں مکمل نظر انداز کیا ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پاکستان کے ریونیو حب شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے میگا پروجیکٹ دیکر شہر کو ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جاتی۔
مگر افسوس حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر تیزی کے ساتھ کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جاری ہے شہر ی تعمیراتی منصوبے دیکھ بھال و تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں ایسی صورتحال میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی و سنیٹرز اپنے ترقیاتی منصوبوں کو درست استعمال میں لاکر عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے اپنے حلقہ انتخاب ماڈل کالونی کے علاقے بوستان رضا میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے عوام کے درینہ مطالبے کی تکمیل پر حق پرست قیادت خصوصاً قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا جس کی خصوصی ہدایت پر ایم این اے اقبال محمد علی خان نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا دیا اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے عوام سے گفتگو کرت ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے ہر دور میں عوام خدمت کو اپنا شعار بنا کر بلا تفریق عوامی خدمت اور شہر کی ترقی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو علاقائی مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا جائے گا۔