لاہور (امتیاز علی شاکر) شینا ویلفیئر فانڈیشن کی صدرنسرین چوہان ایڈووکیٹ ،سید انور حسین بخاری،سائرہ عتیق ،پروین چوہان ،غلام صدیق عرف میاں منا،تابندہ خالد،وحیدمراد،شاہ رخ ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے نسرین چوہان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رمضان المبار بابرکت اور رحمت کا مہینہ ہے اس مہینے میں صدقہ ،خیرات اور زکواة کرنے سے اللہ اوراُس کے رسول صلی الہہ علیہ واالہ وسلمکی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ماہ صیام وہ مقدس مہینہ ہے جسکا ہر مسلمان کو شدت سے انتظار رہتا ہے یہ انتہائی فضیلت کا مہینہ ہے تمام مسلمان فجر سے لے کر مغرب تک بھوکے پیاسے رہ کر اپنے خالق کی رضا حاصل کرنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔ رمضان المبارک کو تمام مہینوں میں افضل قرار دیا گیا ہے۔ قرآن مجید میں اس ماہ کی برکتوں اور فضیلتوں کا ذکر کثرت سے کیا گیا ہے اور اسے مسلمانوں کے لیے نجات کا مہینہ قرار دیا گیا ہے جو مسلمان اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر لیں وہ کامیاب رہتے ہیں۔
دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، اس مہینہ کی عبادت اور نیکیوں کا اجر بھی عام مہینوں کی نسبت 70 گنا ملتا ہے اور اپنے احتساب و ایمان کے ساتھ معافی مانگنے والوں کو بخشش مل جاتی ہے اس ماہ کے دن اور رات برکتوںا ور سعادتوں سے پرْ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مانگنے والوں کو اس کی طلب سے بڑھ کر عطا کردیتا ہے تو دنیا آخرت میں بھی اتنا کرم کہ دنیا میں رحمت کے دروازے اور آخرت میں جنت کے دروازے کھول دیتاہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کریں تاکہ انہیں بھی کھانے اور پہننے کی سہولت میسر آسکے۔