خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔
جبکہ 18 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشتگرد مارے گئے۔
فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں 18 سے زائد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر ترجمان نے آج کی جانے والی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے۔