راولاکوٹ (جیوڈیسک) راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر ویگن نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوئی نالہ میں جاگری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 6 مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بھی 3 خواتین شامل ہیں۔
حادثے کے فوری بعد قریب موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔