ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ گدا گروں کی بھر مار ہر طرف سدائیں سنائی دینے لگیں تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے آتے ہی شہر بھر میں ہر جگہ گلی محلوں ،سڑکوں،بازاروںمارکیٹوں، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز پر ہر جگہ مرد ،خواتین اور بچے گداگر ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے۔
سدائیں لگاتے دکھائی دینے لگے جو نہ شہر میں ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ کی شروعات ہوتے ہی یہ گداگر شہروں اور گنجان آبادی والے علاقوں کا رخ کر لیتے ہیں اورباقاعدہ علاقے بانٹ کر بھیک مانگتے ہیں۔