ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور فلم سیریل ’’منا بھائی‘‘ کا تھرڈ سیکوئیل فلم ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ نہیں بنائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سیکوئیل کی تیسری فلم ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ نہیں بنائی جائے گی۔ اداکار سنجے دت کے جیل جانے کے باعث فلم پر جاری کام روک دیا گیا تھا۔
تاہم اب فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم کا تیسرا سیکوئیل ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ بنانے سے انکا ر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ کی بجائے ایک اور اسکرپٹ پر فلم بنائی جائے گی۔
دوسری جانب اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ منا بھائی پارٹ تھری کے لیے اسکرپٹ تیار ہے تاہم اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کا انتظار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر راج کما ر ہیرانی نے ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔