گجرات (جی پی آئی) مریم ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور معذور افراد کی مدد ہمارا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار صدر مریم ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ تنویر احمد نے کیا۔ وہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہ اکہ عوام االناس کی دعائوں سے ہم نے اس سوسائٹی کا آغاز کیا ہے تاکہ ہمارے قرب و جوار میں موجود معذور افراد کو بحال کیا جا سکے۔ اور انہیں اپنی فیملی کاحصہ بنایا جا سکے۔ ان کی مدد کی جا سکے ان کا علاج کروایا جا سکے اور انہیں معاشرے کا اہم فرد بنایا جا سکے۔
اس موقع پر فاروق انور نعیمی’ محمد ضیاء القمر’ ندیم احمد’ فیصل بٹ’ ندیم قادری’ رضوان المجاہد’ محمد ندیم’ شبیر حسین’ ناہید اقبال ‘ مصطفی رفیق ‘ محمد سعید و’راشد محمود ‘ غلام فرید’ تنویر بھٹی’ خاور محمود’ ملک دلشاد و دیگر موجود تھے۔