اسلام آباد : انجمن طلبہ اسلام سٹی اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت کو صوبہ بلوچستان کے مسائل پر غور کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دار وہاں کے جاگیر دار اور وڈیرے ہیں ، جنہوں نے وہاں طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہونے دیا۔
انجمن طلبہ اسلام نے گزشتہ سال بلوچستان کے مسائل پر کافی سیمنار اور کانفرنسس منعقد کرائیں۔ اس موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی کے بلو چستان کے طلباء کا تمام یونیورسٹیز میں کوٹہ مختص ہونا چاہے۔