لاہور : افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے اداروںکے درمیان بہترین کواڈی نیشن پیداکرنے کی کوشش کی ہے جس سے تنائوکا خاتمہ ہونے میں مدد ملی ہے کیونکہ اداروں میں تصادم سے کبھی ترقی نہیں ہو سکتی میاں نواز شریف نے میثاق ِ جمہوریت میں ہرادارے کی حدودکا تعین کردیاہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے فوج پر تنقید انتہائی نامناسب رویہ ہے اس سے اپریشن ضرب ِ عضب پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔الحاج زبیر احمدنے کہا موجودہ عسکری قیادت نے جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کام کیاہے۔
فوج کو تنفیدکا نشانہ بنانا اسے کمزورکرنے کے مترادف ہے ایسے لوگوںکو اپنے رویہ میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی۔