بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Drowned

Drowned

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق، 24 گھنٹے گرزنے کے باوجود لاشیں نہ مل سکی، ریسکیو اہلکار لاشیں تلاش کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کے وقت باگڑیاں اور گجومتہ سے دوستوں کے ساتھ نہانے کیلئے آئے ہوئے دو نوجوان 25 سالہ احسان اور18سالہ مظہر توازن بر قرار نہ رکھ سکے اور تیز لہروں کی زد میں آ کر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیوں اہلکاروں کی بھر پور کوشش کے باوجود 24گھنٹے بعد بھی لاشی ں نہ مل سکی، یاد رہے نہر کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے نہر میں نہانے پر پابندی ہے

لیکن شدید گرمی کے ستائے سینکڑوں نوجوان روزانہ نہاتے کیلئے آتے ہیں اور ہر سال ایک درجن کے قریب نوجوان لقمہ اجل بن جائے ہیں مذکورہ نہر پر نہ تو ضلعی انتظامیہ پابندی پر عمل در آمد کروانے کیلئے کوئی اقدامات کرتی ہیں اور نہ کوئی حفاظتی انتظامات کا کوئی بندوبست کیا جاتا ہے

متعلقہ اداروں کی بے حسی و لا پرواہی کی وجہ سے ہر سال درجنوں نوجوان لقمہ اجل بن جاتے ہیں، شہر کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی اوقصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پابندی پر عمل در آمد یا حفاظتی انتظامات کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے،