کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے سنی تحریک کے مرکز پر ایک بار پھر چھاپہ مارا تاہم رینجرز تلاشی کے بعد بغیر کسی گرفتاری کے واپس لوٹ گئی ۔ کراچی کے علاقے گارڈن میں سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر رینجرز کی جانب سے دوبارہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مذہبی جماعت کے دفتر کی تلاشی لی۔ تاہم تلاشی کے بعد رینجرز کی نفری واپس لوٹ گئی ۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل کارروائی کے دوران حراست میں لئے گئے سنی تحریک کے کارکنوں کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی۔