یورپ کے متعدد شہروں میں تارکین وطن کے حق میں مظاہرے

Protest

Protest

برلن (جیوڈیسک) عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر برلن، روم اور پیرس سمیت یورپ کے متعدد شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق برلن میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

پیرس اور روم میں بھی سینکڑوں افراد نے عالمی یومِ مہاجرین کے موقع پر مارچ کئے۔

دوسری جانب سلوواکیہ کے درالحکومت براتسلاوا میں یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے ہوا جس میں کم از کم 140 افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔