اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث 150 افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر وزیراعظم آفس کو مسلسل آگاہ رکھا جائے جائے اور ساتھ ہی عوام میں آگاہ پیدا کی جائے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔