کروڑ لعل عیسن کی خبریں 22/06/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کے عملہ نے اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر سے اظہار یکجہتی کیلئے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے گھروں کے باہر صفائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ بات سنیٹری ورکر سجن یونین ٹی ایم اے کروڑ کے صدر امان اللہ ، جنرل سیکریٹری فلک شیر نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے درمیان معاملہ حل نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 13 جون کے الیکشن میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے طارق پہاڑ اور اس کی باڈی کے ساتھ ہیں۔ 14 جون کے جعلی اور فراڈ الیکشن کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے سابق جوائنٹ سیکریٹری ملک الطاف حسین ، عاشق حسین ، اختر بھٹی ، ڈاکٹر فدا حسین لنگا ، غلام عباس لنگا ، میاں مشتاق ، سلیم شاہ ، بلال ڈھل ، امان اللہ و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق پہاڑ تاجروں کے حقیقی نمائندے ہیں جو کہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کروڑ سبزی منڈی میں ڈالی گئی سیوریج چالو نہیں کی گئی۔ سیوریج فی الفور چالو کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، سبزی منڈی کے عہدیداروں ملک امان اللہ ، عبدالحمید گھلو ، حاجی اسحاق انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کروڑ میں چھ ماہ قبل ڈالی گئی سیوریج میں غیر میعاری کام کیا گیا اور ٹھیکیدار نامکمل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بارش کا پانی سڑک پلاٹ پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ اگر سیوریج چالو کر دی جاتی تو یہ پانی نالوں میں بہہ جاتا۔ انہوں نے اے سی کروڑ تنویر یزدان اور ٹی ایم او سے فی الفور سیوریج چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرغیوں کے آلائش اٹھانے والی گاڑیوں نے پورے شہر میں تعفن پھیلا دیا۔ روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا۔ افطاری وقت کے بعد شہر میں داخل ہوں۔ کروڑ شہریوں کو مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کروڑ کے شہریوں ملک الطاف حسین جکھڑ ، محمد حسن طارق ، ملک خضر اولکھ ، رانا معید ، بھائی حمید نے اپنے بیان میں اے سی کروڑ ، ٹی ایم او اور ایس ایچ او کروڑ سے اپنے مطالبے میں کہا کہ مرغیوں کا گند اٹھانے والی گاڑیاں افطار کے وقت شہر میں داخل ہو جاتی ہیں اور اس وقت خریداروں کا رش ہوتا ہے۔ جس کے باعث تعفن پھیلنے سے روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت نے ماہ رمضان میں اربوں روپے کا ریلیف دیا ہے۔ سستے بازاروں میں مارکیٹوں سے کم نرخوں میں اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔ لوگ فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین نے گزشتہ روز رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر اے کروڑ تنویر یزدان ، ڈی ایس پی ملک خالد ڈاہا ، ایس ایچ او ملک ریاض ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، نائب صدر ملک قیصر عباس بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او غازی صلاح الدین نے رمضان بازاروں کے اسٹال اور سکیورٹی انتظامات چیک کیئے اور رجسٹر میں اپنے تاثرات لکھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے ایس او پی کے فول پروف نفاذ کے حوالے سے سستے بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اسٹالوں پر معیاری اشیائے خوردونوش چینی ، آٹا ، پھل ، سبزیاں اور گوشت وغیرہ کی فراہمی جاری ہے۔ جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News