فیصل آباد: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) مدینہ ٹاؤن سفینا پارک میں فہد اور فرحان نقلی پستول کے ساتھ فوٹو شوٹ کر رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ڈاکو سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پیٹ میں گولی لگنے کے باعث فہد کی حالت تشویشناک ہے۔

فہد کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نقلی پستول کے ساتھ فوٹو شوٹ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی کال پر پولیس پارٹی پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک زخمی اور دوسرا فرار ہو گیا۔

ایس پی مدینہ ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقع پر انکوائری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔