واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔
جاری آپریشن کی وجہ سے دہشتگرد بھاگ رہے ہیں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔