پورٹ قاسم پر 10 کھرب 19 ارب کی اسمگلنگ کا انکشاف

Port Qasim

Port Qasim

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے پورٹ قاسم پر 1019 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو بذریعہ ای میل پورٹ قاسم پر ہونیوالی اسمگلنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کسٹمز کے بعض حکام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنکی ملی بھگت سے یہ اسمگلنگ ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں ثبوت کے طور پرکچھ گُڈز ڈکلیئریشن نمبر بھی فراہم کئے گئے ہیں اورایف بی آرسے کہا گیا کہ ان کیسوں کی ہی اگر تحقیقات کرلی جائیں توبہت سے شواہد مل جائینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام کی ملی بھگت سے ہونیوالی سمگلنگ سے ایف بی آرکو ریونیو کی مدمیں اربوں روپے کانقصان ہورہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مذکورہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے جسکے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب متعارف کروائی گئی اور اس کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جواسمگلروں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔