لندن (جیوڈیسک) کہتے ہیں موٹاپا ایک بہت بڑی بیماری ہے جو حد سے بڑھ جائے تو انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ 65 ٹن وزنی اس برطانوی شخص کیساتھ ہوا جو صرف 33 برس کی عمر میں انتقال کر گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کارل تھامپسن اپنے فربہ جسم کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر سکتے تھے اس لئے برطانوی حکومت نے ان کے روزمرہ کے اخراجات کا بیڑہ اٹھایا ہوا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ 17 سال کی عمر میں وہ ایک فوڈ فیکٹری میں ملازم تھے اور ہر وہ چیز کھا جاتے تھے جو فیکٹری والے فروخت نہیں کر پاتے تھے۔