فیصل آباد : لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ پر نشان ہے وعدوں کی تکمیل کی بجائے لوڈ شیڈنگ پر معذرت عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں بلکہ زخموں پر نمک پاشی ہے وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں حامل رکاوٹوں کو دور کریں اور نااہل بیورو کریٹس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رہنما مسلم لیگ ن بلدیاتی نامزد امیدوار یو سی 101انشاء اللہ چیئرمین ارشد صدیقی نے کہا کہ رمضان پیکج ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق عام آدمی کو خصوصی ریلیف کی فراہمی کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں انتظامی سطح پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں روزہ داروں کو بھرپور ریلیف دیا جائے۔