مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/06/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو آصف سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد سرہالی روڈ پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گزشتہ رات سرہالی خورد کے رہائشی آصف سے ہزارو پت نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی عروج پر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی پر اسرار خاموشی، عوام سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدم توجہ کی وجہ سے دوکانداروں نے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دئیے، تاجروں، پھل و سبزی فروشوں ، قصابوں، دودھ دہی فروشوں کی طرف سے من مانے ریٹ وصول کئے جاتے ہیں جبکہ ریٹ پر اسرار کرنے والوں سے جھگڑا معمول بن چکا ہے، جس کی وجہ سے شریف شہری من مانے ریٹ دینے پر مجبو ر ہیں، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) انتہائی ناقص میٹریل سے بنانے والا راجباہ رام تھمن مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، انتہائی ناقص میٹریل،موٹی بجری،ریت کی جگہ گھسو کا استعمال جاری،37کروڑ کا منصوبہ کرپشن کی نظر، ڈی سی او قصور کی طرف سے فوری کاروائی کی بجائے درخواست دینے کا مشورہ، کاشتکار سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق37 کروڑروپے کی لاگت سے بنانے والا راجباہ رام تھمن میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال جاری، انتہائی ناقص میٹریل سے بننے والا راجباہ جگہ جگہ سے لیک ہو گیا، راجباہ کی تعمیربغیر کمپیکشن جاری ،راجباہ کے ساتھ مٹی ڈالنے کیلئے ٹھیار نے ملحقہ کھتوں میں کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بنا کر کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جو کاشتکاروں کیلئے کسی بھی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے، ٹھیکیدار آگے کام کر رہا ہوتا ہے تو پیچھے سے ناقص میٹریل اپنا اثر دیکھانا شروع کر دیتا ہے، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹھیکیدار انتہائی با اثر ہے جس نے ضلعی انتظامیہ کا منہ بند کر رکھا ہے، ورنہ کروڑوں روپے کی گرانٹ کو ایسے استعمال نہ ہونے دیا جاتا، کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،جب اس سلسلہ میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کے بارے میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوری کاروائی کی بجائے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں اور مجھے درخواست دیں پھر کاروائی کروں گا، جبکہ ایکسین ایریگیشن کے موبائل نمبرپر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔

Mustafa Abad Lallyany News

Mustafa Abad Lallyany News