کترینہ کیف اپنی پہلی بین الاقوامی فلم میں جیکی چن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی
Posted on June 24, 2015 By Majid Khan شوبز
Katrina Kaif and Jackie Chan
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف چینی یونیورسٹی میں پروفیسر بنیں گی، اداکارہ نے جیکی چن کے مقابل اپنی پہلی بین الاقوامی فلم سائن کر لی۔
کترینہ کیف نے ہانگ کانگ کے فلمساز Stanley Tong کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی جس میں جیکی چن اداکارہ کے مقابل ہیرو بنیں گے۔
کترینہ کیف چینی یونیورسٹی میں پروفیسر جبکہ جیکی چن آثار قدیمہ کے ماہر ہوں گے ، فلم میں اداکارہ جیکی چن کے ہمرا مارشل آرٹ کے جوہر بھی دکھائیں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com