سندھ حکومت کا آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں استعمال ہونے والی بجلی عوام کو فراہم کی جا سکے تاہم تعطیل کا اطلاق صرف سرکاری اداروں پر ہو گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت آج وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے االیکڑک کے خلاف سندھ اسمبلی کے احاطے میں دھرنا بھی دے گی جس میں پیپلزپارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا شہر میں گرمی کے باعث ہونے والی اموات کی ذمے داری وفاقی وزارت پانی وبجلی اور کے الیکٹرک ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔