کراچی : شیر شاہ میں جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی
Posted on June 24, 2015 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Fire
کراچی (جیوڈیسک) شیر شاہ میں جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جس نے جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے سلوشن اور دوسرے میٹریل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جس کی وجہ سے آگ انتہائی تیزی سے پھیلی ، فائر بریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔