لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے لیجنڈری میوزک کمپوزر جیمز ہارنر ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ جیمز ہارنر کے جہاز کو حادثہ ساتنا باربرا کے علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ہارنر خود طیارہ اڑا رہے تھے۔
ء میں جیمز ہارنر کو فلم ٹائیٹینک کا مشہور زمانہ اوریجنل میوزک کمپوز کرنے اور دلوں کو چُھو جانے والے گانے مائی ہارٹ ول گو آن پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس مشہور گانے کی 27 ملین سے زائد کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں۔
ایک دفعہ ایک انٹرویو میں جیمز ہارنر کا کہنا تھا کہ میوزک میری جاب ہے۔ میں ہمیشہ ایسا کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو لوگوں کے دلوں کو چھو جائے۔
جیمز ہارنر نے ہالی ووڈ کی 100 ساے زائد فلموں کا میوزک کمپوز کیا۔ ان کی مشہور زمانہ فلموں میں بریو ہارٹ، اواتار، ٹرائے، فیلڈز آف ڈریمز، اے بیوٹی فُل مائنڈ، ہائوس آف سیںڈ اینڈ فوگ، اپالو 13، سٹار ٹریک، ایپکلپٹو، دی پرفیکٹ سٹروم، اینیمی ایٹ دی گیٹ اور جمانجی جیسی لاتعداد شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں۔