چمن کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4ریکارڈ
Posted on June 24, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Chaman
چمن (جیوڈیسک) چمن اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جن کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن شہر اور گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ زیر زمین 10کلومیٹر میں آیا، جس کا مرکز خضدار کے 55کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا، جبکہ زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com