لاہور (جیوڈیسک) بادامی باغ میں معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق داتا نگر بادامی باغ میں 20 سالہ ایوب دوستوں کو گھر لاکر مبینہ طور پر نشہ کرتا تھا۔
بڑے بھائی رشید نے دوستوں کو لانے سے منع کیا تو ایوب مشتعل ہو گیا اور اس نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ رشید ہلاک ہو گیا،ملزم فرار ہو گیا تاہم پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ان کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔