لکسمبرگ (جیوڈیسک) لکسمبرگ میں منعقدہ یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں روس پر پہلے سے عائد پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع پر باضابطہ اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔
اب پابندیاں 31 جنوری 2016 تک نافذ العمل رہیں گی۔اجلاس میں روس پر مکمل اقتصادی پابندیوں پر وزرائے خزانہ میں ہچکچاہٹ واضح تھی۔
اجلاس میں روس کو متنبہ کیا گیا کہ اگر مشرقی یوکرائنی باغیوں کے لیے روسی حمایت و امداد کا عمل ختم نہ کیا گیا تو مزید معاشی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس اسٹولٹن برگ نے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔