لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فلم’’فاسٹ اینڈ فیورس‘‘سے متاثر ہو کر بنائے گئے تھیم پارک کا افتتاح ہوگیا۔
ایکشن سے بھرپور فلم کی طرح ’’فاسٹ اینڈ فیورس‘‘ تھیم پارک کا افتتاح بھی خاص انداز میں ہوا۔تیز رفتار گاڑی جب بل بورڈ چیرتے ہوئے دیوار کی دوسری جانب پہنچی، تواس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوا۔
افتتاحی تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اداکاروں نے اپنے بچھڑے ساتھی پال واکر کو بھی یاد کیا۔